اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتیں پھر بلند ہو گئیں

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) شہر میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 21 روپے اضافے کے ساتھ 482 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صرف دو روز میں اس کی قیمت 58 روپے اور ایک ہفتے میں 80 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے۔

چکن کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 249 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں انڈے 280 روپے درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

ادھر سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، کریلے 160 روپے فی کلو اور گھیا توری 150 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جو سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ مہنگی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ صرف نرخ نامے جاری کر کے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاتی ہے، عملی کارروائی کہیں نظر نہیں آتی۔

پھلوں کے معاملے میں بھی صورت حال مختلف نہیں، اگرچہ سرکاری ریٹ مستحکم ہیں، لیکن بازاروں میں ہر دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ وصول کر رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مافیا، سبزی فروش اور پھل فروش سب من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، ورنہ عام آدمی کا جینا دوبھر ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے