
04 Jul 2025
(لاہور نیوز) محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں کو ادویات خریدنے کیلئے 5 ارب 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔
شاہدرہ ہسپتال کو ادویات کی مد میں 36 ملین روپے جاری کئے گئے، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو ادویات کیلئے 30 کروڑ روپے جاری کئے، میو ہسپتال کو ادویات کے لئے 267 ملین روپے جاری کئے گئے۔
اس کے علاوہ گنگا رام ہسپتال کو ادویات کی مد میں 194 ملین روپے جاری کئے، پی آئی سی کو ادویات کی مد میں 360 ملین روپےجاری کئے گئے۔
جناح ہسپتال کو ادویات کے لئے 218 ملین روپے جاری کئے، لاہور جنرل ہسپتال کو ادویات کے لئے 20 کروڑ روپے جاری کئے، لاہور چلڈرن ہسپتال کو ادویات کے لئے 65 ملین روپے جاری کئے گئے۔
محکمہ خزانہ نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ادویات کا بجٹ جاری کر دیا۔