اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محبت میں دھوکا ملا پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا: سلمیٰ ظفر

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے محبت میں دھوکا ملا لیکن میں نے پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا۔

سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر حال ہی میں دنیا نیوز کے مقبول ترین شو "مذاق رات" میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور محبت میں دھوکے سمیت کئی انکشافات کیے ہیں۔

ڈرامہ سیریلز نمک حرام، مشک، قرضِ جان اور زیبائش میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے "مذاق رات" میں اپنی زندگی کے ان گوشوں سے پردہ اٹھایا جو اب تک سامنے نہیں آئے تھے۔

سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ محبت میں دھوکا ملا لیکن پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑا، جب کسی کی طرف سے وہی محبت نہ ملے جو آپ دے رہے ہوں تو دل ٹوٹتا ہے لیکن میں نے ہار نہیں مانی، میں منتظر کھڑی رہی کہ وہ شخص لوٹ آئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شادی کے 18 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کر لی، تب میں نے یہی سوچا کہ جب کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کی ہر خوبی اور خامی کے ساتھ محبت کرتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناپسندیدہ فیصلوں کے ساتھ بھی۔

اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا ہے کہ محبت میں سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، بس پھر میں نے اپنے شوہر کا انتظار کیا اور وہ بعد میں اس خاتون کو طلاق دیکر واپس میرے پاس لوٹ آئے۔

سلمیٰ ظفر نے مزید کہا ہے کہ میں نے کبھی ان دوسری خاتون کے لیے بددعا نہیں کی، نہ ہی برا بھلا اور کہا اور نہ ہی ان خاتون کے طلاق ہونے سے میرا کوئی تعلق ہے، میں نے بس صبر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے