
04 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کی ٹیم اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اہلکار ایک گرفتار ملزم کو نشاندہی کیلئے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ایک ساتھی صابر گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا صابر مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔