03 Jul 2025
(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
ایس پی کینٹ ڈویژن نے امام بارگاہ حسینیہ ہال نارتھ کینٹ، امام بارگاہ عبداللہ شاہ کا دورہ کیا، امام بارگاہوں کے منتظمین اور متولیان سے بھی ملاقات کی۔
متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، ایس پی کینٹ نے کہا امام بارگاہوں میں آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ پارکنگ کو امام بارگاہوں سے دور مناسب فاصلے پر بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں، امام بارگاہوں سمیت اہم مقامات پر موثر پٹرولنگ کی جائے۔
