03 Jul 2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں کے مالیاتی فراڈ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عملے کی ملی بھگت سے کمپنی کے کروڑوں کے شیئرز اپنے نام منتقل کروانے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کی شناخت شہزادہ عالمگیر کے نام سے ہوئی ،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوعران لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے جعلی کاغذات تیار کر کے کمپنی کے کروڑوں روپے مالیت کے 51 فیصد شیئرز اپنے نام منتقل کروائے، ملزم نے کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ برائے الیکشن آف ڈائریکٹرز کے جعلی منٹس آف میٹنگ بھی تیار کیے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا، ملزم شہزادہ عالمگیر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
