03 Jul 2025
(لاہور نیوز) سبزہ زار معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے شہری کو پستول سے فائر مار کر زخمی کر دیا، ملزم کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے بہتر حکمت عملی کے تحت ملزم کو الفلاح پارک سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے پستول، گولیاں و میگزین برآمد کر لی گئی، حسن علی پاؤں پرگولی لگنےسےزخمی ہوا، مقامی پولیس کے زیر نگرانی ہسپتال منتقل کر دیا۔ْ
گرفتار ملزم شاہ زیب قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کر دیا۔
