اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عارضی بحالی کے بعد پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں ایک بار پھر بلاک

03 Jul 2025
03 Jul 2025

(ویب ڈیسک) عارضی بحالی کے بعد پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں ایک بار پھر بلاک کر دیے گئے۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق عارضی تکنیکی خرابی کے باعث چند گھنٹوں کے لیے بھارتی صارفین کو پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہوئی، تاہم بھارتی حکام نے وضاحت کی کہ اکاؤنٹس کی بحالی غیر ارادی تھی اور اب انہیں دوبارہ بلاک کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فنکاروں ماورا حسین، احد رضا میر اور صبا قمر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں ایک بار پھر بلاک کر دیے گئے۔

ان کے انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس کھولنے پر بھارتی صارفین کو یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں، یہ قانونی درخواست پر عمل درآمد کے نتیجے میں محدود کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے میڈیا پورٹل کو بتایا کہ گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بحالی دانستہ نہیں تھی، بلکہ یہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق اگر آپ کو ایکس، یوٹیوب اور میٹا (فیس بک/انسٹاگرام) پر کچھ اکاؤنٹس نظر آ رہے ہیں، تو وہ چند گھنٹوں میں دوبارہ بند ہو جائیں گے، یہ اکاؤنٹس ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے وقتی طور پر فعال ہو گئے تھے، جسے اب درست کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جب ان فنکاروں کے اکاؤنٹس بحال ہوئے تھے، تو ایسا محسوس ہوا تھا جیسے بھارت نے پاکستانی فنکاروں اور تفریحی مواد پر عائد ڈیجیٹل پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ انٹرٹینمنٹ چینلز کی بحالی کے بعد پاکستانی ڈرامے بھارت میں دوبارہ ٹرینڈ کرنے لگے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے