03 Jul 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ایک قاری نے مبینہ طور پر سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا۔
مدرسہ اویس قرنی کے قاری شاہد نے 7 سالہ طالبعلم کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ طالبعلم کے والد نے قاری شاہد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
درخواست کے مطابق فیضان کو معلم شاہد نے سبق یاد نہ کرنے پر تشددکا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث فیضان کی حالت غیر ہو گئی۔
درخواستگزار نے بتایا کہ شکایت کرنے پر قاری شاہد، احمد اور اسحاق نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل کروا لیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے۔
