اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیرتعلیم کی زیرصدارت اجلاس، سکولوں میں سہولیات کا فقدان دورکرنے کیلئےاقدامات کا جائزہ

03 Jul 2025
03 Jul 2025

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی زیرصدارت تمام ڈپٹی کمشنرزاورسی ای اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سکولوں میں سہولیات کا فقدان دورکرنے، انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئےاقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کے دوران سکولوں میں کمروں،دیواروں ودیگرسہولیات کی فراہمی کیلئےاقدامات کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے ہدایت کی کہ گرمی کی چھٹیوں کے دوران سہولیات کا فقدان دور کیا جائے اور چھٹیوں میں ہی سکولوں کو ٹرانسفارم کرنے کیلئے فعال کردار ادا کیا جائے۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ سکولوں کوسہولیات سےآراستہ کرنےکیلئے فنڈزجاری ہوچکے، کام کی کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز کوالٹی کی مانیٹرنگ کریں، ماضی میں50لاکھ والا کمرہ12لاکھ میں بنا کرٹیکس کا پیسہ بچا کردکھایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے