اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملازمت کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دینے والا انسانی سمگلر گرفتار

03 Jul 2025
03 Jul 2025

(ویب ڈیسک) شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دینے والا انسانی سمگلر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان  کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون  کا انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم  نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے  ۔

ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہوگیا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر لاہورایف آئی اے سرفراز خان ورک نے اس حوالے سے کہا کہ روزگار کے جھوٹے خواب دکھا کر انسانوں کی تجارت ناقابلِ برداشت ہے، انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے