03 Jul 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر 37 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 461 روپے فی کلو ہو گئی ہے، اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت بھی 1 روپیہ فی درجن بڑھ کر 248 روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں بھی ہوشربا سطح پر پہنچ چکی ہیں، بھنڈی 200 روپے، اروی 180 روپے اور شملہ مرچ 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کے ہوش اڑا رہی ہیں، سیب 600 روپے، پپیتا 500 روپے، آڑو 350 روپے اور آم (سندھڑی) 340 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
