(ویب ڈیسک) لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے پرٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔
سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیرنے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، کاشف ضمیر اور سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں اسلحے کی نمائش سمیت سنگین دفعات کے تحت دومقدمات درج کیے گئے ۔
پولیس حراست میں ملزم نے اسلحے کی نمائش سے توبہ کرلی۔ پولیس حراست میں جاری ویڈیو بیان میں ملزم کاشف کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش اور ڈالا کلچرکو پروموٹ کرکے غلط کام کیا، اس بار معاف کر دیں،آئندہ نہیں کروں گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال ہی کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کا تمسخر اڑانے اور محکمے کو بدنام کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹک ٹاکر کوارطغرل غازی کے ہیرواور ترک اداکار سے فراڈ کرنے کے الزام میں بھی گرفتارکیا جا چکا ہے۔
