
03 Jul 2025
(ویب ڈیسک) سرکاری اساتذہ کیلئے بری خبر، سرپلس47 ہزار اساتذہ کو آٹومیٹک دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ریشنلائزیشن کا کام آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
جنرل سیکرٹری ٹیچرزیونین کا کہنا ہے کہ سکول ٹھیکے پر دینے سے47 ہزاراساتذہ سرپلس ہوئے۔
رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ سکول ٹھیکے پرنہ دیے جاتے تواساتذہ سرپلس نہیں ہونے تھے،اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ نوجوانوں کو روزگارمہیا ہونا تھا، اساتذہ کو دور دراز بھجوایا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔