اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لیا گیا۔

اٹک کے قریب دریائے ہرو میں چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تیار ٹیم فوراً ماڑی کنجور پہنچ گئی، اس موقع پر مشتاق ریسکیورز  نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ریسکیورز  نے سیکڑوں فٹ نیچے جا کر مدد کے منتظر چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا، ریسکیو ٹیم  نے 45 سالہ شہری کو دریائے ہروکے سیلابی ریلے سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا، متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت ریسکیورز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  اللہ تعالیٰ نے اسے نئی زندگی دی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیور ٹیموں کو مون سون کے آغاز پر ہی الرٹ کر دیا گیا تھا، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے متحرک اور الرٹ ہونے کی وجہ سے ضلع اٹک کے نواحی علاقے ماڑی کنجور میں بروقت کارروائی سے انسانی جان بچائی جا سکی۔

مریم نواز نے اٹک کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش دی اور آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے