اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ترقیاتی میدان میں تاریخ رقم، 8100 منصوبے مکمل

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی، 96 فیصد ترقیاتی فنڈز کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے صوبے بھر میں 8100 سے زائد ترقیاتی سکیمیں کامیابی سے مکمل کر لی گئیں۔

ان سکیموں میں تعلیم، صحت، بلدیات، سڑکیں اور ماحولیات سے متعلق عوامی بہبود کے ہزاروں منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی، فلیگ شپ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنانشل ڈسپلن کو یقینی بناتے ہوئے صوبائی حکومت نے ایمرجنسی موڈ کے تحت ڈیلیور کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے، ہم دن رات ایک کرکے کام کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی وہ خود ڈیش بورڈ کے ذریعے باقاعدگی سے کر رہی ہیں تاکہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پہلی بار مقامی قرضوں میں 94 فیصد تک کی نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے، جو صوبے میں مالی نظم و ضبط اور بہتر گورننس کا مظہر ہے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہو چکے ہیں اور ہم ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے