اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ درآمد حکومتی سطح پر کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے واضح طور پر فیصلہ کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارتِ صنعت و پیداوار اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت یا قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی کو مہنگے داموں فروخت کرنے یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے ایف بی آر، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے