اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہونڈا اٹلس نے موٹرسائیکلیں مزید مہنگی کر دیں

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) سستی سواری جیب پر بھاری ہو گئی، ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے اپنی بائیکس کی قیمتیں 2,000 سے 6,000 روپے فی یونٹ تک بڑھا دی ہیں۔

 موٹرسائیکل ڈیلرز  نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل انجن کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔

ہونڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح ہونڈا کی سی ڈی 70 ’ڈریم‘ کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے  ہو گئی ہے۔

ہونڈا ’پرائڈر‘ کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 11 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے، ہونڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت دو لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ہونڈا 150 کی قیمت 6 ہزار روپے بڑھ گئی ہے اور اس کی نئی قیمت چار لاکھ 99 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے