اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فارمی انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار

02 Jul 2025
02 Jul 2025

(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے، فارمی انڈے اور برائلر مرغی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈے 247 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں، انڈوں کی پیٹی اب 7 ہزار 290 روپے تک جا پہنچی ہے، کھپت میں اضافے کے باوجود سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب برائلر مرغی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اُتار چڑھاؤ جاری ہے، مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو سستا ہو کر 424 روپے کلو میں دستیاب ہے، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 279 روپے جبکہ پرچون قیمت 293 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

صرف گوشت ہی نہیں بلکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی عام صارف کیلئے دردِ سر بن گئی ہیں، سرکاری نرخ نامے کے مطابق پانچ سبزیاں اور دو پھل مہنگے ہو چکے ہیں۔

سبزیوں میں ادرک 600 روپے، لیموں 400 روپے، لہسن 350 روپے، سبز مرچ 160 روپے اور ٹماٹر 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، دیگر سبزیوں میں گھیا کدو 350، ٹینڈے 240، بھنڈی اور اروی 180، جبکہ آلو 110 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

پھلوں میں الیچی 800 روپے، جامن 420، خوبانی اور آڑو 350، جبکہ آم سندھڑی 340 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان رکنے کا نام نہیں لے رہا اور حکومت کی جانب سے روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے