
02 Jul 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن کی 14 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی نے14 ہزار ایجوکیٹرز کی جلد مستقلی کی یقین دہانی کرا دی،اجلاس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے بھی شرکت کی۔
مذکورہ اساتذہ میں 3 ہزار اے ای اوز بھی شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی پی ایس سی امتحان کے بغیر مستقلی کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔
جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم کے ایجوکیٹرزکی مستقلی کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں۔