01 Jul 2025
(لاہور نیوز) بجلی صارفین کیلئے اہم خبر؛ وزیر اعظم پیکیج کے تحت ریلیف کی مدت ختم۔
کراچی کیلئے3.61 روپےفی یونٹ کمی کا ریلیف بھی ختم ہوجائے گا، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں1.90روپےکمی کی مدت رواں ماہ ختم ہو گی، پٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی میں 1.71 روپے فی یونٹ کمی کی مدت رواں ماہ ختم ہو گی۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اورپٹرولیم لیوی کی مد میں ریلیف کے الیکٹرک صارفین کو بھی مل رہا ہے، ری ٹینڈ ایف سی اے کی مد میں 90 پیسے فی یونٹ کمی کی مدت بھی رواں ختم ہو گی۔
ری ٹینڈ ایف سی اے کا اطلاق صرف ڈسکوز صارفین کیلئے ہے، تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں1.55 روپےکمی کا اطلاق جولائی میں جاری رہے گا، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے 3 اپریل کو بجلی 7.41 روپے فی یونٹ سستی کرنےکا اعلان کیا تھا۔
