
01 Jul 2025
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تمام سکول سربراہان کو ان کراسنگز کی تنصیب یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر کاشف شہزاد نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیبرا کراسنگ نہ بنوانے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یونین کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری اساتذہ پر ڈالنا ناانصافی ہے۔
کاشف شہزاد کا کہنا تھا کہ کیا ہر ادارے کا کام اساتذہ نے ہی کرنا ہے؟ اگر ٹیپا اور دیگر متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے تو پھر ان اداروں کو بند کر دینا چاہئے، وزیر تعلیم پنجاب کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔