اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بولڈ لباس میں ڈانس ویڈیو،فریال محمود شدید تنقید کی زد میں

01 Jul 2025
01 Jul 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل فریال محمود ایک بار پھر اپنے نازیبا لباس اور متنازع ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

فریال محمود نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ’نہیں جینا‘ گانے پر بولڈ اندازمیں رقص کرتی ہوئی نظرآ رہی ہیں۔ ویڈیو میں فریال نے انتہائی چھوٹا لباس پہن رکھا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فریال محمود نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو پچھلے سال کی ہے جسے وہ پہلے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ اس میں موٹی نظرآ رہی ہیں۔ تاہم، اب وہ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے پر خوش ہیں اور اسے ایک خوبصورت لمحہ مانتی ہیں۔

فریال نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ مزیدار کھانے کے لیے جا رہی ہیں، جبکہ نئے کپڑے خریدنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کے بولڈ لباس اور ڈانس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں ساتھی فنکار ان کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں ناقدین اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے