01 Jul 2025
(لاہور نیوز) آج یکم جولائی کو بینک ہالی ڈے کے باعث ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔
یہ تعطیل بینکوں کے ششماہی حسابات کی تیاری کے سلسلے میں دی گئی ہے، اس دوران بینکوں کا عملہ دفاتر میں موجود ہو گا، لیکن صرف دفتری امور انجام دیئے جائیں گے، عوام کو کسی قسم کی مالیاتی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا ہے، تمام بینک کل (2 جولائی) سے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
