30 Jun 2025
(لاہور نیوز) بیگم کوٹ، کامران پارک میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، تلخ کلامی پر گولی چلنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فریقین میں تصادم ہوا توایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی جبکہ دوسرے کا سر پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
