30 Jun 2025
(لاہور نیوز) گلشن راوی کے علاقے میں خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق 50 سالہ آسیہ نے گھریلو حالات کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھالیں، خاتون کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اہلخانہ کے مطابق خاتون ڈپریشن کا شکارتھی تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔
