30 Jun 2025
(لاہور نیوز) بجلی چوروں کی معاونت کرنے پر لیسکو کے 51 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کے دوران ایک سال کے دوران ایک لاکھ اٹھائیس ہزار بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کی معاونت کرنے پر51 ملازمین کو بھی معطل کیا گیا۔
مالی سال میں بارہ ہزار چار سو تراسی افراد گرفتار ہوئے جبکہ ایک لاکھ ستائیس ہزار یف آئی آرز درج کروائی گئیں، مالی سال میں نادرن سرکل میں چوبیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، چار سو چھیالیس گرفتار اور پانچ ملازمین گرفتار ہوئے۔
