30 Jun 2025
(لاہور نیوز) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی، دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلاک نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سٹاف صرف چھینی و چوری گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو ہی ایکسائز میں بلاک کرواتے ہیں، عدالت عالیہ نے دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے ایکسائز میں بلاک نہ کروانےکانوٹس جاری کر دیا، عدالت عالیہ کی دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے بلاک نہ کروانے بارے ہدایات جاری کر دی۔
دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ایکسائز کو اطلاع دیکر بلاک کروایا جائے،سٹاف دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لیتا مگر ایکسائز کو اطلا ع نہیں دیتا، عدالت عالیہ کیجانب سے مذکورہ ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئےگئے۔
