اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز کی چمک دمک کے پیچھے ہراسانی کے سائے، مہر بانو کے بڑے انکشافات

30 Jun 2025
30 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و رقاصہ مہر بانو نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اکثر لڑکوں اور لڑکیوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مہربانو نے کہا کہ جیسے ہر انڈسٹری کے سیاہ پہلو ہوتے ہیں، ویسے ہی شوبز میں بھی فنکاروں کو طاقتور لوگوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا رہتا ہے اور کام دلانے کے عوض ان سے نامناسب مطالبات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس انڈسٹری میں خوبصورت چہرے اور دلکش شخصیات کی موجودگی کے باعث لوگ آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں اور ہراسانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اکثر لڑکے یا لڑکیاں دونوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ مسئلہ شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا سیاہ پہلو ہے جس پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

معروف رقاصہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈراموں میں معصوم لڑکی کے کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتیں، بلکہ ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں، جن میں لڑکیاں پُراعتماد ہوتی ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، کیونکہ ایسے کردار ان کی اپنی شخصیت سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔

مہر بانو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی بڑے اداکاروں کے جسم سے بدبو آتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پھر بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے