30 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
جنوبی کوریا میں جاری ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم نے جاپان کے ساتھ اپنے چوتھے میچ میں 39 کے مقابلے میں 79 گول سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب کے خلاف 71-15، ہفتے کو چینی تائپے کو 56-32 سے شکست دی, جبکہ میزبان جنوبی کوریا کو 6-91 سے پچھاڑ کر تیسری کامیابی حاصل کی تھی۔
27 جون کو شروع ہونے والی یہ ایشین چیمپئن شپ 4 جولائی تک جنوبی کوریا کے جیونجو ہواسان جمنازیم میں جاری رہے گی، پاکستان اب کل مالدیپ کے خلاف میدان میں اترے گا۔
