اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انتظامیہ چینی کے نرخ کم کرانے کیلئے سرگرم، دکانداروں نے فروخت روک دی

30 Jun 2025
30 Jun 2025

(لاہور نیوز) چینی کی قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ نے تھوک مارکیٹ اور شوگر ملز سے مہنگی ملنے والی چینی سستے داموں فروخت کرانے کے لئے کارروائیاں شروع کر دیں۔

شوگر ملز سے چینی 175 روپے فی کلو جبکہ تھوک مارکیٹ میں 178 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پرچون میں چینی کا سرکاری نرخ 164 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے۔

انتظامیہ  نے دکانوں پر سرکاری نرخ پر چینی فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں جس کے بعد متعدد دکانداروں نے چینی فروخت کرنا ہی بند کر دی۔

ذرائع کے مطابق چند روز سے چینی کی طلب میں اضافے پر شوگر ملز  نے نرخ بڑھا دیئے جبکہ حکومت اور شوگر ملز کے درمیان مذاکرات کے باوجود چینی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے