29 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش رکنے کے تین گھنٹے بعد بھی مختلف علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
جوہر ٹاؤن، جوڈیشل کالونی، علی ٹاؤن اور وفاقی کالونی میں دوپہر 2 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی، بجلی کی بندش سے علاقے میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ کی ہیلپ لائن مسلسل مصروف ہے، متعلقہ لیسکو ڈویژن کا عملہ تعاون نہیں کر رہا ہے بلکہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
