29 Jun 2025
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ شادی ایک جوا ہے اس لئے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں،وہ ڈراموں کے سیٹ پر ہدایتکاروں کے کام کو غور سے دیکھتی ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی بات نوٹ کرتی ہیں تاکہ وہ باتیں مستقبل میں ان کے کام آ سکیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کے ساتھ ان کا ایک خاص تعلق ہے، وہ تنہائی میں اللہ سے باتیں کرتی ہیں اور انہیں اس سے دلی سکون ملتا ہے۔
