اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معیشت میں بہتری: مریم اورنگزیب کا وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین

29 Jun 2025
29 Jun 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قومی معیشت کی بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی خبر قوم کو مبارک ہو ، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا، الحمدللہ ۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ڈیفالٹ کے کنارے ملنے والے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے بھی دور  لے گئے ہیں ، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہوکر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز شریف کے کامیاب معاشی اقدامات کی گواہی ہے ۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مہنگائی 38 فیصد سے سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ 22 سے 11 فیصد پر پہلے ہی آ چکا ہے، ریکارڈ ترسیلات زر اور سٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا معاشی کامیابیوں کی دلیل ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے