اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست، بلوم برگ کی رپورٹ جاری

28 Jun 2025
28 Jun 2025

(لاہورنیوز) دیوالیہ ہونے سے لے کر مضبوط و مستحکم ہونے تک کا سفر، پاکستان کی بڑی مالی کامیابی سامنے آگئی۔

پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست آ گیا، بلوم برگ نے رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لُک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔

یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب نہ صرف واپس عالمی نقشے پر آ چکا ہے بلکہ اب وہ استحکام، شفافیت اور اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔اس حوالے سے مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی، عالمی سطح پر سب سے زیادہ بہتری ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے