
28 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری میں ریڑھ کی ہڈی کے حادثاتی مریضوں کے لیے انقلابی قدم اٹھا لیا گیا ۔
ہسپتال انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے اندر فوری سرجری کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد مریضوں کو مستقل معذوری سے بچانا اور بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنزکا کہنا تھا کہ ریڑھ کی ہڈی کے حادثہ کا شکار مریضوں کو سرجری کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا،سپائنل ٹراما کے مریض کے داخلے کے پہلے دن سرجری ہوگی،پنز میں آنے والے سپائنل ٹراما کے مریضوں کو فوری آپریشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔
پروفیسر آصف بشیر کا کہنا ہے کہ سپائنل ٹراما سرجری کیلئے آپریشن تھیٹرز 24 گھنٹے فعال کر دیئے ہیں ،فوری سرجری سے ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں کو شدید تکلیف سے نجات ملے گی ۔