اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت 30 جون کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

28 Jun 2025
28 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 جون 2025 کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

اس فیصلے کے بعد صحت کارڈ صرف نجی ہسپتالوں میں قابلِ استعمال ہو گا، تاہم مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں 50 فیصد بل اپنی جیب سے ادا کرنا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت گائنی اور آنکھوں کے آپریشن کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی، تاہم جنرل سرجریز، دل کے علاج، ڈائیلیسز اور دیگر مخصوص بیماریوں کا علاج ممکن ہو گا۔

پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی نے سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ 30 جون سے قبل تمام زیر التوا صحت کارڈ کلیمز فوری طور پر اپلوڈ کئے جائیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد سٹیٹ لائف انشورنس کسی قسم کا کلیم قبول نہیں کرے گی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام علاج معالجہ پہلے ہی مفت فراہم کیا جا رہا ہے، اس لئے صحت کارڈ کی ضرورت باقی نہیں رہی، سرکاری ہسپتالوں کے پاس وافر بجٹ موجود ہے اور تمام مریضوں کو مفت ادویات اور آپریشن کیلئے درکار سامان ہسپتال کے اندر ہی فراہم کیا جائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق  نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کا مؤثر متبادل نظام پہلے ہی قائم کیا جا چکا ہے تاکہ کسی بھی مریض کو علاج کی سہولت سے محروم نہ ہونا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے