اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سر گنگارام ہسپتال میں جدید لیپرو سکوپ سرجری کی سہولت فعال

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں جدید لیپرو سکوپ سرجری کی سہولت فعال کر دی گئی۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ایس گنگارام ہسپتال کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے جدید سہولیات سے آراستہ  دو نئی لیپروسکوپس کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں سابق پرو وائس چانسلر شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر کامران خالد خواجہ، شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر عمران اسلم،  پروفیسر قمر اشفاق ، ڈاکٹر شبیر چوہان سمیت  دیگر  فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ سر گنگا رام ہسپتال  کے آپریشن تھیٹرز میں اب اِنڈور مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی مریضوں کے لیے بھی جدید لیپروسکوپ کی سہولت میں توسیع کر دی گئی۔ اب ایمرجنسی میں آئے مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وائس چانسلر  نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سر گنگارام ہسپتال میں صحت سہولیات میں جدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات پر حکومت پنجاب کے انتہائی مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لیپروسکوپک کولیسیسٹیکٹومی (Cholecystectomy) کے مریضوں نے آپریشن کے بعد سر گنگا رام ہسپتال میں جاری صحت عامہ کی بہترین سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے