اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: سرکاری زمین پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہور نیوز) اربوں کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی جعلی انتقالات سے خورد برد کئے جانے کا انکشاف، ایئرپورٹ روڈ سے متصل 2809 کنال سرکاری اراضی خورد برد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اربوں کی کمرشل جائیدادوں کی مبینہ فردیں جعلی نکلیں، نیب لاہور  نے ڈیوائن ڈویلپرز کیخلاف جعلی انتقالات سے خورد برد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پراجیکٹس مالکان کیجانب سے اربوں کے اثاثہ جات بنانے کے شواہد بھی مل گئے۔

ایئرپورٹ روڈ سے متصل 6 موضع جات میں 2809 کنال سرکاری اراضی کی خورد برد ہوئی، موضع گوہاوہ تحصیل کینٹ، موضع کوہاڑ، کیر خورد، اجودھیاپور ماڈل ٹاؤن شامل ہے۔

ملزمان میں امجد عزیز، ماجد عزیز، محمد یونس، محمد اشرف، محمد اکمل و دیگر شامل ہیں، ملزمان کیجانب سے وسیع پیمانے ہر خورد برد کیلئے 12 سے زائد کمپنیاں بنائی گئیں، مذکورہ اراضی پر خرید و فروخت سے باز رہیں، نیب نے سرکاری ملازمین کو بھی پابند کر دیا۔

نیب لاہور کیجانب سے متعلقہ ریونیو حکام کو بھی تمام انتقالات کی تفصیلات دینے کی ہدایات کی گئی ہے، غیر قانونی خورد برد میں ملوث ملزمان کیلئے سہولت کاری کرنیوالوں کیخلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مستقبل میں ہونیوالے تمام انتقالات کی نیب سے باقاعدہ منظوری لینا لازم ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے