اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد ڈینگی مہم کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل، آپریشنل تیاریاں مکمل

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہور نیوز) انسداد ڈینگی مہم کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ آپریشنل تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے متحرک دکھائی دے رہی ہے، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ڈینگی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انسداد ڈینگی مہم کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ آپریشنل تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ڈینگی لاروا کی چیکنگ مرحلہ وار جاری ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہائی رسک زونز کی مسلسل نگرانی کی جائے اور قبرستانوں، کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس میں لازمی طور پر لاروا کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے، انہوں  نے واضح کیا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اطراف کے کم از کم دس گھروں میں ڈینگی سپرے لازمی کروایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر  نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں اور کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف اپنی سماجی ذمہ داری نبھائیں اور گھروں، سکولوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور اس کے مکمل خاتمے میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے