26 Jun 2025
(لاہور نیوز) 16جون کو اسمبلی میں ہونے والے شور شرابے کے معاملے پر سپیکر نے بجٹ سیشن کیلئےاپوزیشن رکن حسن ملک کی معطلی پر رولنگ پڑھ کر سنا دی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 16جون کو اپوزیشن ممبران نے بجٹ تقریر کو روکنے کی کوشش کی، اپوزیشن رکن حسن ملک نے بجٹ کتاب وزیر خزانہ کو ماری۔
ویڈیو دیکھی تو معلوم ہوا یہ کوشش انہوں نے بار بار کی، جس کے باعث وزیر خزانہ کو تقریر روکنا پڑی، احتجاج آئینی حق ہے مگر ایوان پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا، طاقت رکھتا ہوں غلط کنڈکٹ پر رکنیت معطل کر سکوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاؤس کی کارروائی روکنے کی کوشش کی تو یہ نہیں ہونے دوں گا۔
