وزیراعلیٰ مریم نواز کا برستی بارش کے دوران لاہور کا دورہ، نکاسی آب کا جائزہ
(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر کے مختلف علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کا بھی مشاہدہ کیا۔
مریم نواز شریف نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا معائنہ بھی کیا اورسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی اے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
اس دوران اجلاس کے دوران گلبرگ کے بلاکس میں سسٹین ایبل ماڈل کے تحت خوبصورت ٹف ٹائلز اور پیور کی تنصیب کا جائزہ بھی لیا گیا۔
رہائشی و کمرشل علاقوں سے تجاوزات اور بے ہنگم گرین بیلٹس ختم کرکے یونیفارم ڈویلپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ گلبرگ میں فیشن ایونیو، ظہور الہیٰ ،کالج روڈ، سرسید روڈ سمیت دیگر کمرشل کوریڈورز کی بیوٹی فکیشن کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ واک ویز اور پارکنگ ،رین واٹر ویل ، انٹرنیٹ اور کیبل کی تاریں انڈر گراؤنڈ ہوں گی ۔
