اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نشے کے عادی افراد پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہیں: مریم نواز

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا، نشے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 مریم نواز شریف نے  کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، انسداد منشیات کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کے لئے پرعزم ہے، پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو از سرنو فعال اور متحرک کیا جارہا ہے، منشیات کا استعمال اور فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کی کاوشوں میں والدین بھی بھرپور ساتھ دیں اور بچوں پر نظر رکھیں، تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے