اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس، شہروں کی تعمیروترقی کی منظوری

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی زیر بحث آئیں۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 15 شہروں کی ترقیاتی سرگرمیاں مکمل کرنے اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پراجیکٹ ڈریم ٹو کے تحت چار شہروں میں تعمیر و ترقی کے منصوبے پر زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ 11 شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پروگرام مکمل کئے جائیں گے جبکہ ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 16 شہروں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب کے کل 144 شہر سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنیں گے جن میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پروگرام کی کامیاب تکمیل کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ  نے متعلقہ تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل اشتراک کاری کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کریں، صوبہ بھر میں دکانوں کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کیلئے بائی لاز بنانے کے اقدامات کی ہدایت بھی دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر جمالیاتی طور پر بہترین نظر آئے گا تاکہ شہریوں کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے