اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپارکو نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اپنی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جبکہ 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان وقفہ 75 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے موزوں ترین حالات فراہم کرے گا۔

فلکیاتی عوامل کے مطابق اگر 26 جون کی شام موسم صاف رہا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، اس پیشگوئی کی روشنی میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جو ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے