24 Jun 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر ارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش ایلیا مسیح کی گرفتاری کے لیے باؤ والا میں چھاپہ مارا لیکن ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے سب انسپکٹر نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی۔
سب انسپکٹر کے مزاحمت کرنے پر منشیات فروش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس پر تھانیدار اشفاق کی مدعیت میں سب انسپکٹر ارشاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار سب انسپکٹر ارشاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں تعینات ہے۔
