24 Jun 2025
(لاہور نیوز) ریلوے حکام نے ٹرینوں کے بعد صفائی نظام کو آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ کر لیا۔
لاہور ریلوے سٹیشن اور کینٹ ریلوے سٹیشن پر صفائی کے معاملے پر پاکستان ریلوے کا ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔
ایل ڈبلیو ایم سی 60 لاکھ ماہانہ پر ریلوے سٹیشن کو صاف ستھرا رکھے گی، ریلوے ہیڈکوارٹر میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشنز پر صفائی کا نظام ہمیشہ چیلنج رہا ہے، ریلوے سٹیشنز کی صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی چکلالہ ریلوے سٹیشن بعد میں ملتان، خانیوال کو آؤٹ سورس کیا، اب لاہور اور کینٹ ریلوے سٹیشن کو صفائی کیلئے آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں رائیونڈ اور اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کو آؤٹ سورس کرینگے۔
