تفریح
کیا احد رضا دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں؟مایوں کی تقریب میں اداکارکے بھنگڑے کی ویڈیو وائرل
23 Jun 2025
23 Jun 2025
(ویب ڈیسک) اداکار احد رضا میر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں احد رضا میر کو بیرون ملک میں مایوں کی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چند افراد بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد دوسری شادی کر رہے ہیں اور یہ انہیں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ تاحال اداکار احد رضا میر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
