ربیکا خان کی شادی کی تقریبات جاری،ٹک ٹاکر کے مایوں پر زیب تن لباس کی قیمت سامنے آگئی
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
گزشتہ برس ربیکا خان اور حسین ترین کی بات پکی، ڈھولکی، مایوں اور مہندی جیسے تمام ایونٹس منعقد کیے گئے تھے جس کے بعد منگنی کی تقریب پر ان تقریبات کا اختتام ہوا تھا جب کہ مداحوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو تنقید کا بنایا تھا۔
تاہم اب ربیکا اور حسین ترین کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پہلے ڈیٹ فکس پھر ڈھولکی اور اب ایک بار پھر مایوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ربیکا اور حسین کی مایوں کے ایونٹ میں جوڑے کے قریبی رشتے داروں، دوست احباب سمیت ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔
مایوں کی تقریب میں انہوں نے زرد رنگ کی خوبصورت پشواس زیب تن کی اور اس سوٹ کی خاص بات اس پر اوڑھا گیا خاص طور پر تیار پھولوں کادوپٹہ ہے۔سوشل میڈیا پر ربیکا خان کی مایوں کی ایک وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے اپنے جوڑے کی قیمت کا بھی انکشاف کیا۔
وائرل ویڈیو میں ایک ٹک ٹاکر نے ربیکا سے مایوں کے جوڑے کی قیمت پوچھی جس پر جس پر ربیکا نے پہلے تو قیمت بتانے سے انکار کردیا۔بعد ازاں قائل کرنے پر ربیکا خان نے جوڑے کی قیمت 4 سے 5 لاکھ روپے بتائی۔
