22 Jun 2025
(لاہور نیوز) غلام صفدر شاہ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
غلام صفدر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، غلام صفدر شاہ کو سابق ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار کے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی جی نیب کا چارج سونپا گیا تھا۔
چئیرمین نیب کی جانب سے اب غلام صفدر شاہ کی بطور ڈی جی نیب لاہور کی مستقل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

